بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

جان بوجھ کرکارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی اورجان بوجھ کرخراب کھیل پیش کرکے ٹیم کی شکست کاسبب بننے والے کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ حکومت اور سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندیوں اورچندکھلاڑیوں کی جانب سے جاں بوجھ کرناقص کارکردگی دکھا کر کی شکست کاباعث بننے کاسخت نوٹس لیاہے اوراس سلسلہ میں ذرائع کاکہناہے کہ تحقیقات کے بعدقصوروارثابت ہونیوالے کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنانے کافیصلہ کیا گیاہے تاکہ آئندہ سے کوئی کھلاڑی ذاتی لڑائی جھگڑوں اورپسندناپسندکی وجہ سے ملک کی عزت کونقصان نہ پہنچاسکے۔اس سلسلہ میں بتایاگیاہے کہ شکست کاسبب بننے والے کھلاڑیوں کاکرکٹ کیریئربالکل ختم کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ میچ کی ٹوٹل120گیندوں میں سے 86 گیندیں (14اوور2بالز) پر احمد شہزاد، عمر اکمل ،خالدلطیف ،شعیب ملک اورسرفرازاحمدنے کھیلیں اوران 86بالزپرصرف3چوکوں کی مددسے 83 رنز بنا پائے۔ آخری 30 گیندوں پرکوئی چوکایاچھکانہ لگایا جا سکا اورانہوں نے تقریباً5.84کی اوسط سے رنزبنائے۔ اوپنراحمدشہزادنے32گیندوں پر30رنزبنائے جن میں صرف3چوکے لگائے،عمراکمل نے26گیندوں پر 24رنزبنائے انکی اننگزمیں کوئی چوکایاچھکاشامل نہیں اورشعیب ملک نے13گیندوں پر15رنزبنائے انہوں نے بھی کوئی چوکا یا چھکانہیں لگایا۔ خالد لطیف 7 گیندوں پر3رنز،سرفرازاحمدنے8گیندوں پر11رنزبنائے وہ بھی کوئی چوکایاچھکالگانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔آخری5اووروں میں جب تیزرن ریٹ کی ضرورت تھی توپاکستانی بیٹسمین ایک بھی چوکایاچھکالگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…