کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان شاہد خان آفریدی میں رسہ کشی کے باعث بھارت کے خلاف ٹیم کا انتخاب درست نہ ہو سکا جس کا نتیجہ پاکستان کی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس ٹیم سلیکشن پر متفق نہیں تھے ، وقار یونس بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے کے حق میں نہیں تھے،دوسری جانب آفریدی محمد سمیع کو کھلانا چاہتے تھے۔اس صورت حال میں نہ تو کپتان نے وکٹ دیکھی اور نہ ہیڈ کوچ نے دیکھی بس دونوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کومیدان میں ا ±تاردیا ¾اسی رسہ کشی میں ٹرننگ ٹریک پر چار فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کرلیے گئے اور ڈگ آﺅٹ میں بیٹھے سارا تماشا دیکھتے رہے ¾پھر نتیجہ وہی نکلا جو سب نے دیکھا۔