بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں آئی سی سی حکام کے لیپ ٹاپ چوری

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 2 روز باقی رہ گئے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں چور آئی سی سی آفیشلز کے 5 لیپ ٹاپ لے اڑے جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

ورلڈ کپ 2015 کا مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14 فروری سے آغاز ہونا ہے لیکن اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آئی سی سی کے ایکریڈیشن برانچ سے نامعلوم چور حکام کے 5 لیپ ٹاپ لے اڑے جس میں اہم معلومات موجود تھیں۔ کینٹبری ڈسٹرکٹ کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ چور ہیگلے نیٹ بال سینٹر سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں قیام پذیر آئی سی سی حکام کے 5 لیپ ٹاپ لے اڑے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،کمانڈر نے یقین دلایا ہے کہ چوری سے ورلڈ کے دوران سیکیورٹی انتظامات پراثرنہیں پڑے گا اورجلد چوروں کوگرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ پرخفیہ کوڈ لگے ہوئے ہیں اس وجہ سے چوری سے سیکیورٹی معاملات یا ورلڈ کپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کو بھوت دکھائی دیئے تھے جس پر کیویز کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور اب کرائسٹ چرچ سے چور آئی سی سی آفیشلز کے 5 قیمتی لیپ ٹاپ لے اڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…