بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا تکبر،پاکستانی ٹیم کی شکست،عمران خان کے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو پرنیاتنازعہ شروع

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )بھارت کا تکبر،پاکستانی ٹیم کی شکست،عمران خان کے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو پرنیاتنازعہ شروع، بھارتی ٹی وی چینلز نے عمران خان کے بیان کو جواز بناکر نئی مہم شروع کردی، سابق بھارتی کھلاڑی تنقید میں پیش پیش ہیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ کرکٹ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کا انعقاد بہت ضروری ہے، یہ ایک بڑی کرکٹ ہے جس کا فائدہ دونوں کرکٹ بورڈز کو ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پہلے ہی مالی طور پر مستحکم ہے لیکن زیادہ فائدہ پاکستان کی کرکٹ کو ہوسکتا ہے اور اس سے جو بھی پیسہ آئے گا وہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے پر کام آسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دو طرفہ سیریز کے لیے ہمیشہ مثبت سوچ رکھی ہے اور قدم بڑھایا ہے لیکن بھارت نے اس کا جواب مثبت نہیں دیا ۔چونکہ وہ ایک طاقتور ملک ہے لہٰذااس میں تکبر کا عنصر بھی نمایاں ہے اور وہ اس معاملے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کو آگے قدم بڑھانا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کھیلنے سے دوریاں ختم ہوں گی اور دوستی بڑھے گی۔عمران خان نے بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا،اگر یہ شکست مقابلہ کرکے ہوتی تو دکھ نہیں ہوتا لیکن یہ مقابلہ یکطرفہ رہا جو مایوس کن ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…