کولکتہ (نیوز ڈیسک) پاکستانی کھلاڑیوں پر بالی ووڈ فلمو ںکا اثر ہوگیا ، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عرفان، محمد نواز اور عبوری بولنگ کوچ اظہر محمود ایک ٹی وی پروگرام میں فلموں کے ڈائیلاگ ادا کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق میدان سے باہر کی سرگرمیوں کا خصوصی شوق رکھنے والے پاکستانی کرکٹرز نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھارت رخصتی کے بعد سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کیلیے تصاویر ارسال کرنے میں میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا،اب ایک بھارتی ٹی وی چینل پر کئی پلیئرز بالی وڈ کی مشہور فلموں کے ڈائیلاگ ادا کرتے بھی نظر آئے، نائب کپتان سرفراز احمد نے تو ”دیوداس“ میں شاہ رخ کا زبان زد عام مکالمہ بخوبی دہراتے ہوئے پروگرام کے میزبان کو حیران کردیا‘انھوں نے لائنزکی اچھی ادائیگی سے ثابت کیا کہ ان میں ایک اچھا اداکار بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ آل راو¿نڈر شعیب ملک نے فلم دل والے کا جملہ ”ہم شریف کیا ہوئے،پوری دنیا بدمعاش ہوگئی۔“ دہرانے کے بعد ”اوم شانتی اوم“ فلم کے ڈائیلاگ ”پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست“ پر بھی فنکاری دکھائی۔ طویل قامت پیسر محمد عرفان نے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا نام تو نہیں آتا لیکن ڈائیلاگ یاد ہے ”ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔“ محمد نواز بھی سینئرزسے پیچھے نہیں رہے۔ آل راو¿نڈر نے ”اوم شانتی اوم“ کا مشہور ڈائیلاگ سنایا ”اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات تمہیں اس سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔“ بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی فن کا جادو جگاتے ہوئے ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا جملہ دہرایا”بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں اکثر ہوا کرتی ہیں ۔
پاکستانی کھلاڑیوں پر بالی ووڈ فلمو ں کا اثر ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے



















































