کولکتہ(نیوز ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑاٹاکر ہفتہ کو پاکستان او ربھارت کے درمیان ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں ہوگا ‘پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ 19مارچ کو ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا جس کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان کی ٹیم نے سپر ٹین مرحلہ میں گروپ 2میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 55رنز سے شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کیے ‘ بھارت کی ٹیم گروپ 2میں پاکستان کے ساتھ شامل ہے کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 47رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت سے پاکستانی ٹیم کامورال بلند ہے ‘ بھارت کی ٹیم مضبوط ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی قوم کومایوس نہیں کرینگے ‘عوام دعا کریں انشائ اللہ میگا ایونٹ کاٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔شاہد آفردی نے کہاکہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اور بطور ایک سینئر کھلاڑی اور کپتان مجھے محسوس ہوا کہ مجھے ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کپتانی آسان کام نہیں تاہم جب ٹیم سو فیصد کارکردگی دکھائے تو مجھے اچھا لگتاہے ‘لوگ مجھ سے اچھی باﺅلنگ اور بیٹنگ کی توقع کرتے ہیں اور مجھے دونوں ہی پسند ہیں۔ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان مہندر ا سنگھ دھونی نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو کسی صورت آسان حریف نہیں لیں گے تاہم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں دھونی نے کہاکہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمیشہ دباو¿ ہوتا ہے تاہم کھلاڑی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔
بھارت کیخلاف پوری تیاری سے میدان میں اترینگے ، شاہد آفریدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے



















































