جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا ¾انتخاب عالم

datetime 14  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا جبکہ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعتراف کیا ہے کہ اوپنر خرم منظور کی سلیکشن سلیکٹرز کی غلطی تھی۔انتخاب عالم اور ہارون رشید کی رپورٹ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق انتخاب عالم نے رپورٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے شاہد آفریدی کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے ۔ انتخاب عالم نے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے اوپنر خرم منظور کی سلیکشن پر حیرت کا اظہار کیا ۔ہارون رشید نے رپورٹ میں خرم منظور کی سلیکشن کو غلطی قرار دیدیا ۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے تنقید پر بھی میڈیا کو معاملات کو اچھالنے کاذمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ٹیم کے انتخاب میں شاہد آفریدی اور وقار یونس کی مشاورت شامل ہوتی ہے ۔انہوں نے بعض کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیٹنگ لائن خاص طور پر اوپنرز کی ناکامی کو بھی شکست کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…