جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش پاکستان کے مقابل آگیا،ملک بھر میں جشن

datetime 13  مارچ‬‮  2016 |

دھرم شالہ(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش پاکستان کے مقابل آگیا،ملک بھر میں جشن،بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اتوار کو کھیلے میچ میں بنگلہ دیش نے اومان کو 54 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی20 کے سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ اب پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دو بار بارش سے متاثر ہونے کے بعد اومان کو 12 اوورز میں 120 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔جس کے تعاقب میں اومان کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز ہی بنا سکی۔اس سے قبل اومان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔تمیم اقبال نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کے آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صابر رحمان تھے جنھوں نے تمیم اقبال کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے۔ وہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی اومان کے خلاف جیت کے بنگلہ دیش میں جشن کا سماں ہے ،کرکٹ ٹیم کے چاہنے والے میچ کے اختتام کے بعد سڑکوں پر نکل آئے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…