ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکی میں خودکش دھماکہ کرنے والی لڑکی داخل،پولیس کے چھاپے

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی کی پولیس نے روس سے تعلق رکھنے والی مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ داعش میں شامل ایک روسی نڑاد لڑکی کی تلاش شروع کی ہے اورمتعددمقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں تاہم انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی ،جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کسی اہم ہدف کی تلاش میں ہے جہاں وہ خود کش حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ترک اخبار کے مطابق روس کے شہر داغستان سے تعلق رکھنے وا لی کرسٹینا تیخونوفا نامی دوشیزہ کی عمر ابھی اٹھارہ سال بھی نہیں پائی کہ وہ داعش میں شمولیت کے لیے ترکی پہنچ چکی ہے۔ اس کے اقارب اور دوست احباب کا کہنا تھا کہ کریسٹیناجنت کی متلاشی ہے اور وہ خود کش بمبار بننے کے لیے داعش میں شامل ہونا چاہتی ہے۔ترک اخبار کے مطابق پولیس اس نوخیز لڑکی کی تلاش میں ہے جو روس کے شہر داغستان سے ترکی کے استنبول تک سفر کے بعد غائب ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ داعش میں شمولیت کی غرض سے آنے والی لڑکی خود کش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس لیے اس کا گرفتار کیا جانا ضروری ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق داعشی لڑکی روس کے داغستان سے ماسکو پہنچی اور وہاں سے استنبول پہنچنے کے بعد غائب ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…