جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت سکتا ہے،بھا رتی نجومی

datetime 13  مارچ‬‮  2016 |

کولکتہ(نیوز ڈیسک)بھا رت کے ایک مشہور نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل ہونے کی صورت میں دھونی الیون کو گرین شرٹس کے ہاتھوں شکست ہو جائے گی۔ہندوستانی کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کی موجودہ پرفارمنس، گھرپر ہونے والے ایونٹ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچوں کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پیش گوئی سے ضرور اختلاف کریں گے۔تاہم، خود کو ’سائنٹیفک ایسرولوجر‘ کہلانے والے نجومی گرین سٹون لوبو کا کہنا ہے کہ چونکہ اس مرتبہ مہندر سنگھ دھونی کے ستارے ان کا ساتھ نہیں دے رہے لہذا انڈیا ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا۔ لوبو کہتے ہیں کہ ان کے تجزیے کی بنیاد ریسرچ اور سائنس ہے۔ ایک نامور بنگالی اخبار میں لوبو نے کہا کہ اگر پاکستان فائنل تک پہنچ گیاتو وہ ورلڈ کپ کے ممکنہ فاتحین میں سے ہو سکتا ہے۔لوبو نے اپنے کالم میں شاہد آفریدی کے ستاروں کا جائزہ پیش نہیں کیا اور مضمون کے آخر میں واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں وہ دوسری ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے امکانات بتائیں گے۔لوبو کا ماننا ہے کہ بڑے مقابلوں میں کامیابی کے حوالے سے دھونی کی قسمت کا ستارہ مزید نہیں جگمگائے گا۔لوبو کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایک کپتان ’چھوٹے موٹے‘ ٹورنامنٹ تو جیت سکتا ہے لیکن بڑے ایونٹ نہیں۔اپنی دلیل کو مضبوط بنانے کیلئے لوبو نے کہا کہ ورلڈ کپ2011 کے بعد دھونی نے 2013 چیمپئنز ٹرافی، چنائی سپر کنگز کیلئے 2013 چیمپئنز لیگ،جنوری میں آسٹریلیا کو ان کے ہی گھر میں وائٹ واش اور ایشیا کپ جیسے ’چھوٹے ٹورنامنٹ‘ ضرور جیتے مگر اس دوران وہ تین ’بڑی ٹرافیاں‘ 2014 اور 2012 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ناکام رہے۔نجومی کے مطابق،19 مارچ دھونی کے ’حق‘ میں ہے اور انڈیا اس دن کولکتہ میں راو¿نڈ میچ میں پاکستان کو زیر کر لے گا۔ ’تاہم، اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں تو فتح پاکستان کا مقدر ہو گی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…