بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشرف نے امریکیوں کوڈبل کراس نہیں کیا،سابق سی آئی اے چیف

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رابرٹ گرینیئر نے کہا ہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد پرویز مشرف نے امریکیوں کو کبھی ڈبل کراس نہیں کیا۔ ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں رابرٹ گرینیئر کا کہنا تھا کہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ جنرل (ر ) پرویز مشرف نے ہمیں ڈبل کراس نہیں کیا۔ رابرٹ گرینیئر اپنی کتاب کی مقامی پبلی کیشن کو پروموٹ کرنے کے لیے 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کی کتاب کا نام “88 Days to Kandahar/CIA Diary”ہے۔ رابرٹ گرینیئر نے کہا کہ کئی مواقع پر جنرل مشرف نے امریکیوں کی مدد کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔ یہ جنرل مشرف ہی تھے کہ جنھوں نے طاقتور آئی ایس آئی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سی آئی اے کو مکمل تعاون دے۔ اپنی کتاب کے صفحہ 58 پر رابرٹ گرینیئر نے آئی ایس آئی کی تعریف کی ہے۔ رابرٹ گرینیئر نے کہا کہ پاکستان سے اہم گرفتاریوں میں خالد شیخ محمد تھے جو کے ایس ایم اور ابو زبیدہ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرے سے انکار کیا کہ ان افراد کے سروں پر انعام کس نے وصول کیا۔ انھوں نے افغانستان کے حوالے سے میمو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر مکمل جارحیت ایک غلطی تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…