بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کی کمر ٹوٹ گئی ، زبردست نقصان

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوزڈیسک )عراقی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔ اس طیارے کو عراقی فورسز کے ان لڑاکا یونٹوں کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا جو رمادی شہر کی بقیہ ماندہ اراضی کو آزاد کرانے کی تیاری کررہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈ 41 کے دسویں اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الانبار صوبے کے شمال میں الحامضیہ کے علاقے میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔وزارتی بیان میں مزید بتایا گیا کہ دجلہ آپریشنز کی سیونتھ انفنٹری کمان میں شامل مشترکہ فورس کو الصینیہ اور حدیثہ کے درمیان راستے پر داعش کے گروپوں کے زیرانتظام دھماکا خیز مواد کا ایک پلانٹ ملا ہے۔ اس پلانٹ میں 20 لیٹر امونیئم نائٹریٹ کے 90 چھوٹے ڈرم، دھماکوں میں استعمال ہونے والے 100 فیوز، 100 خود ساختہ (IED) بم، 30 بارودی سلنڈر، 500 رْوولر بم، دھماکا خیز مواد کے 2 ڈرم اور 300 میٹر دھماکا خیز تار موجود تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…