پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں دنیا کا سب بڑا چھاتہ نصب

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)حرم مکی توسیع کے جاری منصوبے کے تحت سعودی حکومت نے مطاف کے صحن میں دْنیا کا سب سے بڑا چھاتہ نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چھاتہ نصب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی خصوصی کاوشوں سے تیار کردہ عظیم الشان چھاتے کی ’بیس(نچلا حصہ) مسجد حرام میں پہنچا دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صحن مطاف کے لیے تیار کردہ چھاتے کی بیس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے اپنی مختص جگہ پر نصب کیا جا رہا ہے۔ چھاتے کے بقیہ حصے جن کا کل وزن 600 ٹن ہو گا جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا دیے جائیں گے۔صحن مطاف میں چھاتے کی تنصیب توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے میں شامل ہے۔ توسیع کا آخری مرحلہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ چھاتے کی تنصیب کا مقصد موسم گرما میں شدید درجہ حرارت کے دوران معتمرین کو سایہ فراہم کرنا ہے۔ چھاتے کے دیگراجزاء جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا کر اسے مکمل کر لیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…