نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے الزام عائدکیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیاں اپنے عروج پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچوں اور معذور افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ جنگجوؤں کو حریف گروہوں کی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی اجازت حاصل ہے۔ سترہ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ اس افریقی ملک میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی کیا جا رہا ہے۔