بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساڑھے دس ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نیویارک کی عدالت نے نائن الیون حملوں میں ایران کو ملوث قرار دے دیا۔فیصلے میں ہلاک افراد کے خاندانوں کو ساڑھے دس ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔’العربیہ ‘ نے نشریاتی ادارے’بلوم برگ ‘ کے حوالے سے لکھا کہ امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے ایرانی جانب سے غیر حاضری میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو ساڑھے ساتھ ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے۔اس کے علاوہ مزید 3 ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ان میں 20 لاکھ ڈالر متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے دکھ اور مورال برباد ہونے کا ہرجانہ جب کہ 68 لاکھ ڈالر 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو مادی نقصان کے ہرجانے کے طور پر دیے جائیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…