بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت اختلافات ختم کرانے کو تیار ہیں, سعودی عرب

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی؍ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دورکرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم خود کو کسی پرمسلط نہیں کریں گے ، پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں،پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشت گردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے، سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی اخبار ’’دی اکنامک ٹائمز‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے لیکن خود کو کسی پرمسلط نہیں کرے گا ۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام شعبوں میں سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں اگر دونوں ملکوں کے ساتھ یہ قریبی تعلقات ان کے اختلافات دور کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں تو سعودی عرب اس کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا سٹرٹیجک اور پاکستان تاریخی پارٹنر ہے۔۔بھارت اور سعودی عرب کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے دونوں ملک مل کر ان چینلجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے بھارت کے ساتھ بہت اچھے اقتصادی تعلقات ہیں،سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا بڑا سپلائر ہے اور سعودی عرب بھارت کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایران کے دنیا کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں اس کے جوہری مسئلے کو نمٹا دیا گیا ہے لیکن ایران کے دیگر مسائل جن میں دہشت گردی کی حمایت شامل ہے موجود ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…