بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

یمنی سرحد پر حوثیوں کا میزائل حملہ، سعودی شہری جاں بحق، خاتون سمیت تین افرادزخمی

datetime 11  مارچ‬‮  2016 |

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی اراضی سے متعدد میزائل فائر کر کے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع سعودی صوبے جازان کو نشانہ بنایا ، جس میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق باغی حوثیوں کے اس حملے میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل یمن میں قبائلی عمائدین کی وساطت کاری کے نتیجے میں یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحد پر خاموشی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد فوجی آپریشن کے علاقوں کے نزدیک واقع یمنی دیہاتوں اور قصبوں میں طبی اور امدادی سامان کے داخلے کو ممکن بنانا تھا۔ اتحادی افواج نے “علب” کی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے سامان کی منتقلی کی اجازت دے دی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے وقفے کے بعد اتحادی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر دارالحکومت صنعاء میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صنعاء کا جنوبی حصہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا جہاں عینی شاہدین کے مطابق اتحادی طیاروں نے الحفا عسکری کیمپ، جبل النہدین اور صدارتی دفتر پر بمباری کی۔ادھر تعز میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صوبے کے مغربی حصے میں متعدد ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا جن میں تبۃ الخوعۃ، شارع غزہ اور الدحی کراسنگ شامل ہیں۔یہ پیش رفت عوامی مزاحمت کاروں اور سرکاری فوج کی جانب سے البعرارہ، الحصب، الدحی اور حبیل سلمان کے علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تمام اطراف سے ایک وسیع حملے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…