اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی سابقہ مس ورلڈ مارکیٹا کورینکووا نے اسلام قبول کرلیا اور متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئیں۔ ذہنی پریشانی کا شکار رہنے والی مس ورلڈ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے’کلمہ طیبہ ‘ کا ورد کیا تو ان کی ساری پریشانیاں ختم ہو گئیں۔ملکہ حسن نے دبئی میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ ’میں مستقل طور پر دبئی میں رہنا چاہتی ہوں اور اسلام کا مطالعہ جاری رکھنا چاہتی ہوں۔‘‘انہوں نے اسلام قبول کرنے بعد مغربی طرز عمل کو ترک کردیا اور حجاب پہننا شروع کردیا ہے۔جب انہوں نے حجاب میں پہلی تصویر بنائی تو اس کے پرستار حیران رہ گئے۔انہوں نے سمجھاکہ شاید عرب کے کسی فیشن شو کیلئے یہ ڈریس زیب تن کیا ہے۔بھارتی اخبار نے عربی جریدے ’القدس العرابی‘ کے حوالے سے لکھا کہ اٹلی میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلوں میں بھی وہ منتخب ہو چکں ہیں۔ عیسائیت کی پیروکار مارکیٹا کورینکووانے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا بلند رتبہ ہے تو انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں۔ ان کے پاس ملبوسات کی ایک کمپنی اور ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی بھی ہے۔پراگ کی یونیورسٹی سے انگلش ادب میں ماسٹرز کی ڈگری کے بعد انہوں نے رائل کالج آف آرٹس لندن سے پروڈکشن ڈیزاننگ میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے بی بی سی کیلئے بھی کام کیا۔مس یونیورس کے انتخاب کے بعد وہ ایک سپر ماڈل بن گئیں اور انہیں ہالی وڈ سے بھی فلم کی پیشکش ہوئی اورانہوں نے ایک فلم میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے کے باوجود وہ طویل عرصے سے ذہنی پریشانی کا شکار تھیں لیکن ان کے سامنے یہ راستے اس وقت صاف ہوگئے اور انہیں ذہنی آسودگی حاصل ہوئی جب انہوں نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا اور دیکھا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا احترام کیا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں