بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کی شمالی کوریا سے کشیدگی، تین لڑاکا طیارے ایشیا روانہ

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے بعد طویل فاصلے سے مار کرنے والے تین اسٹیلتھ بمبار طیارے ایشیا روانہ کردیے ہیں جو جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔یہ لڑاکا طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔امریکا کے بحرالکاہل کے خطے میں فضائیہ کے کمانڈر جنرل لوری جے رابنسن نے کہا ہے کہ ”حالیہ واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پورے ہند ،ایشیا بحرالکاہل خطے میں قابل اعتبار فضائی قوت برقرار رکھی جائے”۔ امریکا کے فوجی حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان لڑاکا طیاروں کو کہاں رکھا جائے گا۔یہ بی۔2 سپرٹ بمبار طیارے ہیں اور امریکی فضائیہ کے پاس ایسے بیس طیارے ہیں۔امریکا نے یہ طیارے شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد بھیجے ہیں۔شمالی کوریا نے ان میزائلوں کا اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں تجربہ کیا تھا۔قبل ازیں شمالی کوریا نے جوہری بم کا ایک اور تجربہ کیا تھا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے چھے راکٹ چھوڑے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…