واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہیکروں نے مبینہ طور پر امریکا کے فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک سے بنگلہ دیش کے تقریبا ایک سو ملین ڈالر چوری کر لیے ۔ بنگلہ دیشی حکومت اب اس امریکی بینک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسا شاذو نادر ہی سننے کو ملتا ہے کہ ہیکروں نے امریکی فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک سے کسی ملک کے پسے چرا لیے ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس بینک سے بنگلہ دیش حکومت کے پیسے چوری ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مشتبہ ہیکروں کا تعلق چین سے ہے اور انہوں نے یہ کارروائی پانچ فروری کے روز کی تھی۔ڈھاکا میں واقع سینٹرل بینک کے عہدے داروں کے مطابق یہ رقم بنگلہ دیش کے امریکا میں کھولے گئے زر مبادلہ کے اکاو ¿نٹ سے چرائی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی ریزرو بینک، جو کہ بنگلہ دیش کے بینک ریزرو اکاو ¿نٹ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے، نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کا سکیورٹی سسٹم توڑا گیا ہے۔ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے وزیر مالیات اے ایم اے محیط نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک نے مکمل طور پر اس کی ذمے داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہیں ایسا کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اب بنگلہ دیش حکومت کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اس بنگلہ دیشی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ ہم ہر صورت اس بینک کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ بنگلہ دیش نے ان کے پاس پیسے رکھوائے تھے اور وہ ہی اس کے ذمے دار ہیں۔ایک عہدے دار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ ڈیٹا ٹریکنگ سے معلوم ہوا ہے کہ رقم غیر قانونی اور آن لائن طریقے سے فلپائن میں ٹرانسفر کی گئی اور بعد ازاں اسے سری لنکا منتقل کر دیا گیا۔بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ انہیں چوری شدہ رقم کا کچھ حصہ واپس مل گیا ہے لیکن فلپائن کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ اس کارروائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق فلپائن کا اینٹی منی لانڈرنگ کا ادراہ اس سلسلے میں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس حوالے سے لکھا ہے، ” ہیکنگ کی خبروں کے حوالے سے ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے کہ فیڈرل ریزرو سسٹم توڑا گیا ہو۔
امریکی فیڈرل ریزرو بینک سے بنگلہ دیش کے 100 ملین ڈالر غائب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی



















































