اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان ، خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد ٹیم کا حصہ

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈنے رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے حتمی قومی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان کردیا ، 15رکنی سکواڈ میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ، نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دیئے گئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے حتمی 15رکنی اسکواڈ کی منظوری دےدی ہے۔ایشیا کپ کیلئے حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے خرم منظور نے پورے ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں میں مجموعی طور پر 11رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ان کی ٹیم میں شمولیت اور بدترین کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے آخری میچ کیلئے انہیں فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔اس مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین پی سی بی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور محمد نواز، انور علی اور محمد سمیع کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ایشیا کپ میں پاکستان کو مسلسل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن خصوصا اوپننگ میں شدید مسائل سے دوچار ہونا پڑا جہاں خرم منظور، شرجیل خان اور محمد حفیظ مجموعی طور پر صرف 94 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے اہم ترین ٹی ٹونٹی ایونٹ میں اس مسئلے کے حل کیلئے تجربہ کار احمد شہزاد پر ایک بار پھر انحصار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، شعیب ملک، سرفراز احمد، خالد لطیف، محمد حفیظ، عمر اکمل، شرجیل خان، محمد نواز، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، محمد عامر، محمد سمیع، محمد نواز اور وہاب ریاض۔اس کے علاوہ 12رکنی مینجمنٹ بھی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائے گی۔جن میں ٹیم منیجر انتخاب عالم ،ہیڈ کوچ وقار یونس ، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود ، بیٹنگ کوچ گرانٹ ولیم فلاور ، گرانٹ ٹریفرڈ لوڈن فیلڈنگ کوچ /ٹرینر، ڈاکٹر سہیل سلیم ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹیم منیجر، کرنل (ر)اعظم خان سکیورٹی مینیجر، آغا اکبر میڈیا منیجر، طلحہ اعجاز تجزیہ اور ملنگ علی مساج شامل ہیں ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…