لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ، پی سی بی نے معاہد ے کی مدت میں توسیع ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی کاکردگی سے مشروط کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی لگاتار شکستوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نوکری بھی خطر ے میں ڈال دی ہے اور پی سی بی چیئر مین نے ہیڈ کوچ کو حتمی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نتائج نہیں دے سکتے تو گھر چلے جائیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کاکردگی سے مشروط کردیا گیا ہے تاہم ٹیم کا مورال ڈاؤن ہونے کے ڈر سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب ہیڈ کوچ کی کرسی ممکنہ طور پر خالی ہوتا دیکھ کر سابق کرکٹر ز نے پھر پر تولتے ہوئے عہدہ لینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ بننے کے امیدواروں میں سابق کوچ اور منیجرز شامل ہیں جب کہ ایک غیر ملکی ٹیم کے کوچ اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر بھی اس سلسلے میں پھرتیاں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔
وقار یونس کے معاہدے میں توسیع ورلڈ ٹی 20میں کارکردگی سے مشروط کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی 14سالہ طالب علم سے بدفعلی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...



















































