بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم بھی زہر اگلنے لگی

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق پاکستانی کھلاڑی پیسوں کے لالچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سہواگ نے کہا کہ سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کے لئے بھارت میں کام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ انڈین کرکٹرز کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔سہواگ نے خاص طور پر راولپنڈی اپکسپریس سپیڈ اسٹار شعیب اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل بھارتی کھلاڑیوں کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں کیونکہ وہ بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ بھارت کرکٹ کے لیئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اس لیئے وہ جب بھارتی کھلاڑیوں کے بارے میں اچھی باتیں کرتے ہیں تو یہ سب تعریفیں پیسہ کمانے کا چکر ہے۔سہواگ نے شعیب اختر کے علاوہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر رانا نوید الحسن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی آج کل بھارتی کرکٹرز کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی شعیب اختر سے متاثر ہیں اور اس بات کی امید رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں اسٹار اسپورٹس یا کوئی اور بھارتی ٹی وی چینل اپنے پاس ملازمت پررکھ لے گا،غرض یہ کہ یہ سارے سابق پاکستانی کرکٹر بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…