اسلام آباد (نیوزڈیسک) سڑک پر حادثاتی موت کا شکار بننے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم یا زر تلافی دینے کے لئے تو کوئی بین الاقوامی ضابطہ یا قانون موجود نہیں، البتہ فضائی حادثات کا شکار بننے والے افراد کے لواحقین کو بھاری رقوم بطور زرتلافی ادا کرنے کے بین الاقوامی معاہدے ضرور موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق سڑک پر حادثے میں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو بین الاقوامی معاہدے کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے ) کی ادائیگی لازم ہے۔ زرتلافی کے حصول کی خاطر لواحقین کے پاس مقدمہ دائر کرنے کیلئے دو سال کا وقت ہوتا ہے۔ عموماً متعدد مسافروں کے لواحقین مشترکہ طورپر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہیں، جس میں ائیرلائن کی غلطی ثابت ہونے پر جرمانے یا زرتلافی کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔ عموماً یہ رقوم انشورنس کمپنیاں ادا کرتی ہیں ، کہ جن کی طرف سے ائیرلائن کے جہازوں کی انشورنس کی گئی ہوتی ہے۔ لواحقین بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق طے شدہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے علاوہ اضافی ہرجانے یا زرتلافی کے لئے بھی مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔دوسال قبل لاپتہ ہونیوالی ملائیشیا کی پرواز MH370 کے239 مسافروں کے لواحقین بھی ملائیشیا ائیرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سو مسافروں کے لواحقین نے ایک امریکی لاء کمپنی کے ذریعے مقدمات دائر کیے ہیں۔ کمپنی کے قانونی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ملائیشین ائیرلائن سے زرتلافی کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔