ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زخمی فاسٹ باؤلرمستفیض الرحمٰن کی جگہ اوپننگ بلے بازتمیم اقبال کوایشیا کپ کے بقیہ مقابلوں کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فزیو بے جید الاسلام کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمٰن نے سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے میچ کے بعد تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور رپورٹ میں ان کی اسٹرین انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔بے جید الاسلام نے کہا کہ ’وہ زیرعلاج ہیں اور اگلے 48 گھنٹوں کے لیے مکمل آرام دیا گیا تا کہ ان کی بحالی شروع ہو‘۔’ہم توقع کررہے ہیں کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے اور جلد باؤلنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے‘۔تمیم اقبال بنگلہ دیش ٹیم کے مستقل رکن ہیں تاہم وہ اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کے باعث ایشیا کپ سے دست بردار ہوگئے تھے اب وطن واپس پہنچ کر ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ۔
مستفیض الرحمن ان فٹ ، بنگلہ دیش نے اوپنر تمیم اقبال کو ٹیم میں شامل کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
ملک کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے نکل آئے



















































