ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو کیوں کپتان بنایا ؟ شہریار خان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بطور کپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی، فیصلہ ہم کریں گے۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر شاہد آفریدی کو کپتان بنایا تھا۔ شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات میڈیا میں سنی۔ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ سے متعلق بات مجھ سے کرنی چاہیے تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر مجبور نہیں کر سکتے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ دعا ہے کہ باقی میچوں میں کھلاڑی بہتر طریقے سے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف محمد عامر کی کارکردگی اچھی رہی۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے بھی محمد عامرکی بولنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کو سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہمیں بھارت میں ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کھیلنے کی اجازت دے چکی ہے۔ ہم بھارت ضرور جائیں گے۔ ہماری سیکیورٹی کی ذمہ داری بھارت اور آئی سی سی کی ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…