ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

محمد عامرآئندہ برسوں میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا: وقار یونس

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے اور وہ آئندہ سالوں میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا۔ڈھاکا میں انٹریو کے دوران پاکستانی بیٹنگ کے فلاپ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلد ی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکورنہ کرسکی لیکن ہمارے بولرزنے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اگر پاکستانی ٹیم 25 سے 30 رنز زیادہ بنالیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیتے اوریو اے ای کے خلاف بھی ٹیم اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، بھارت کے خلاف میچ میں نظرآنے والی خامیوں کو دور کرکے آج 29 فروری کو یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستانی فتح حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کرے گی، ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز 140 رنز سے زائد اسکور کرسکیں، ہمارے بولرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورت حال میں مشکل میں ڈال سکیں۔وقار یونس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے ابتدائی اوورز میں 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے انہیں دباؤ کا شکار کردیا تھا لیکن پاکستان ٹیم کا اسکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ہوسکی، محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، اس کی بولنگ بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے، آئندہ برسوں میں وہ پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…