ممیر پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے ہدف پورا کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی اور ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اسی وجہ سے قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور اسی طرح انڈیا نے میچ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز بھی میدان میں آتے ہی محمد عامر فوبیا کا شکار ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے شرما اور رہانے بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ سریش رائنا 4 گیندیں کھیل کر 1 رن بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بیٹنگ لائن بھی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ پویلین جلد لوٹنے کا مقابلہ لگا رہا۔ پی ایس ایل میں چھکوں چوکوں کی بارش کرنے والوں کی مایوس کن کارکردگی اور تو چل میں آیا کی روایت برقرار رہی۔ پروفیسر کا بلا بھی آج رنز اگلنے میں ناکام رہا اور وہ پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر اشیش نہرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 22 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان 7 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔تیسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب خرم منظور رنز لینے کیلئے دوڑے اور رن آؤٹ ہو گئے اور وہ 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ مجموعی اسکور 35 پر پہنچا تو شعیب ملک 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک کے بعد عمر اکمل بھی چلتے بنے۔ بوم بوم آفریدی بھی روایتی حریف کے خلاف آج بلا گھمانے میں ناکام رہے اور 2 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ساتویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو جدیجا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز مجموعی سکور میں 25 رنز کا اضافہ کر سکے اور وہ بھی جدیجا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 83 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے ہارڈک پانڈے نے تین جبکہ رویندرا جدیجا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشیش نہرا، جسپریت بمرا اور یوراج سنگھ ایک ، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے بھارت نے ہدف پورا کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی اور ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اسی وجہ سے قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔