ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

فیس بک کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

فیس بک نے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تبدیلی آج متعارف کرادی۔ آج (بدھ) سے آپ کو فیس بک پر ایسی تبدیلی ملنے والی ہے جو آپ پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور وہ یہ ہے کہ اب آپ کو فیس بک پوسٹس کو صرف ‘لائک’ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک نے صارفین کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے انگوٹھا اوپر جیسے بٹن کو تبدیل کرکے آپ کو اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ ‘لائک’ ہر موقع کے لیے درست جذبہ نہیں ہوتا اور اس نے نئے آپشنز کو پیش کردیا ہے۔

کیا آپ کو فیس بک کی یہ تبدیلی پسند آئی؟
ری ایکشنز نام کے اس فیچر میں 5 ایموجیز فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے بدھ سے فراہم کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

‘ لو’، ‘ ہا ہا’ ، ‘ wow ‘، ‘ سیڈ’ اور اینگری جیسے 5 دلچسپ ایموجیز اب لائک بٹن کا استعمال بہترین بنادیں گے کم از کم فیس بک کا تو یہی خیال ہے۔

اب ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کریں وہی آپ کے دوست کی پوسٹ پر لکھا نظر آئے گا۔

فیس بک ریک ایکشنز کے پراڈکٹ منیجر سامی کریوگ کا کہنا ہے کہ لوگ فیس بک ہر طرح کا مواد شیئر کرنے کے لیے آتے ہیں اور اکثر وہ مواد خوش باش ہوتا ہے مگر کبھی اداسی بھرا بھی ہوتا ہے، کئی بار وہ سوچنے پر اکساتا ہے جبکہ کچھ چیزیں لوگوں کو غصے کا شکار کردیتی ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے ایک سال سے زائد عرصے تک تحقیق کرکے ان جذبات کا تعین کرکے ایموجیز کو تیار کیا ہے۔

فیس بک نے اس فیچر کا اعلان اکتوبر میں کیا تھا اور اس کی آزمائش سب سے پہلے آئرلینڈ اور اسپین میں ہوئی ، جس کے بعد اسے دیگر ممالک جیسے چلی، فلپائن ، پرتگال اور کولمبیا تک توسیع دی گئی۔

فیس بک کے مطابق اب عالمی سطح پر اسے صارفین کے فیڈبیک کے مطابق تبدیلیوں کو بعد متعارف کرایا جارہا ہے اور آئندہ چند روز میں ہر ایک اسے استعمال کرسکے گا۔

اگر تو آپ کے نیوز فیڈ پر یہ آپشنز اب تک نہیں آئے تو ہم آپ کی مدد کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ پر
فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر لائک بٹن پر بس ایرو کو لے جاکر کھڑا کردیں تو آپ کے سامنے نئے ری ایکشنز ایک بار کی شکل میں کھل کر سامنے آجائیں گے جیسا نیچے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

موبائل پر
فیس بک کی موبائل ایپ پر آپ کو سب سے پہلے ایپ کو مکمل طور پر بند کرکے دوبارہ کھولنا ہوگا جس کے بعد ہی ری ایکشنز کا فیچر ظاہر ہوگا۔ ایک بار جب آپ لائک بٹن پر کلک کریں گے تو ایک میسج سامنے آئے گا جو بتائے گا کہ کس طرح بٹن کو دبانے سے ری ایکشنز ایموجیز سامنے آئیں گے۔ مگر خیال رکھیں اگر ایسا کرنے سے بھی فیچر سامنے نہ آئے تو فکر مت کریں وہ کچھ گھنٹوں یا ایک دو روز میں آپ کے استعمال میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…