ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا پر سامنے آنے والی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے خود ہی کروں گا ، ریٹائرمنٹ کے لیے کسی سے کوئی مشورہ یا رائے نہیں لی۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنے کا نہیں سوچ رہے ہیں اور ان کی تمام ترتوجہ ایشیا کپ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ ایشیا کپ کے بعد کروں گا اور اس کے لیے کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی 20کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔ اس مبینہ بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے لیے ان پر رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے شدید دباﺅ ڈالا جارہا ہے ۔