بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نجم سیٹھی نے ایک بار پھر بھارت کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی سی بی گورننگ کونسل کے ممبر اور پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی آفر کردی، اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کی اجازت دے دیتی ہے تو ستمبر میں یہ سیریز ممکن ہے ،۔میڈیا سے گفتگومیں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کراچی آکر کھیلے ، وہاں کے حالات بہت سدھر گئے ہیں اور اب چڑیا بھی وہاں پر نہیں مار سکی ، کور کمانڈر کراچی اور گورنر سندھ نے مکمل سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او لاہور نے بھی غیر ملکی ٹیموں کی آمد پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اب کوئی دہشتگردی کا واقع ہوتاہے تو ہماری کرکٹ 10سال مزید پیچھے چلی جائے گی اور اسی لیے وزیر اعظم بھی کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ملک میں کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوتا تو غیرملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کی اجازت دے دیتی ہے تو ستمبر میں یہ سیریز ممکن ہے ، پاک ،بھارت سیریز میں پہلے پاکستان کی سیریز ہی کھیلی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان سے 2سیریز کھیلنے سے انکار کر ے گا تو پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا ، ہم بھارت سے ان کے ملک کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی اپنی ہوم سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور اس کا سارا منافع بھی پی سی بی لے گا۔پاکستان اور بھارت کی سیریز سے دونوں ممالک کے مابین رابطے بحال ہوں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…