دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگز یکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں جس انتھک محنت کے ساتھ پی ایس ایل کا انعقاد کیا ،اسی محنت اور دیانتداری کے ساتھ کام کر کے پی ایس ایل کے انعقاد کو پاکستان میں ممکن کریں گے۔پی ایس ایل کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میچ میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستانی عوام کی خواہشات اور ان کے خوابوں کی جیت ہوئی ہے اور اگر پاکستانی عوام کی جیت ہے تو یہ پاکستان کی جیت ہے ،پی ایس ایل میں کوئی ہارا نہیں بلکہ سارے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی پر امن قوم اور مہذب لوگ ہیں،آج پاکستانیوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔آج پاکستانی قوم نے دکھایا کہ ہم کیس میٹل کہ بنے ہوئے ہیں اور دنیا کو بتا دیا کہ ہمارے لیے کچھ مشکل نہیں ہے ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر قوم اور اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ ۔