روم(نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے ہے ایک اچھی خبر ہے کہ گذشتہ دنوںآئن اسٹائن کی تھیوری پر خلا میں کششِ ثقل کی لہروں کی نشاندہی کرنے والے سائنسدانوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں،جن میں سے ایک خاتون ہیں۔سائنس کی دنیا کی چونکا دینے والی خبر، البرٹ آئن سٹائن کی سو سال قدیم تھیوری پرکام کرنے والی امریکی ٹیم میں دو پاکستانی ڈاکٹر عمران خان اور ڈاکٹر نرگس موال والا بھی شامل ہیں۔اٹلی کے گران ساسوسائینس انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کرنے والی ٹیم میں شامل تھی ،عمران خان کا تعلق کوئٹہ سے ہے،انہوں نے پاکستانی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد اٹلی سے پی ایچ ڈی میں اسکالر شپ حاصل کی،عمران خان کے بھائی کا کہنا تھا انہیں عمران پر فخر ہے۔پاکستانی نڑاد ڈاکٹر نرگس موال والاماہر طبیعات ہیں اور امریکا میں مقیم ہیں۔