پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کے بخار نے کیا کیا کچھ دکھایا ،کلک کر کے دیکھیں دنیا کا سب سے بڑا بلا

datetime 28  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی….. کرکٹ ورلڈ کپ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، دنیا بھر میں اس کا بخار چڑھتا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں دس منزلہ عمارت کے برابر دنیا کا سب سے بڑا بلہ تیار کیا گیا جس کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

32 میٹر لمبا اور چار میٹر چوڑا یہ بیٹ ایک مشہور ٹی وی نیٹ ورلک نے تیار کیا ہے جسے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں رکھا گیا ہے۔

آٹھ سے دس منزلہ عامرت کے برابر اس بلے کا وزن تقریباً ایک ٹن(950 کلو) اور یہ عام بلے کے مقابلے میں 32 گنا لمبا ہے۔

اگر اس بلے کو زمین پر رکھا جائے تو اس کی لمبائی بمپر سے بمپر لگا کر کھڑی کی گئی سات گاڑیوں کے برابر ہے۔

بلا بنانے والے او ایس این ٹی وی نیٹ ورک کے چیف مارکیٹنگ افسر حماد ملک نے کہا کہ ہم کوئی ایسی سرگرمی چاہتے تھے جس کے ذریعے ہم متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو مصروف رکھ سکیں اور انہیں یہاں آنے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو کوئی پیغام دے سکیں۔

ہم ورلڈ پ 2015 کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں اور اس بلے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس بلے کی رونمائی کے موقع پر امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ، کوچ عاقب جاوید اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ ٹی وی کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس بلے کی نمائش مارچ کے آخر دبئی میں آئی سی سی کی اکیڈمی میں جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…