جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیند نہ آنے کی 4 اہم ترین وجوہات جن کے بارے میں آپ سوچتے تک نہیں

datetime 27  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیند ہماری زندگی کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔ مناسب نیند نہ ملنے کی صورت میں نہ بہتر انداز میں کام کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی صحت کے اعتبار سے یہ کوئی درست حکمت عملی ہے۔ تاہم متعدد ریسرچز میں ان کی وجوہات اور حل بھی بتائے گئے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

روشنی

اسسٹنٹ پروفیسر نارتھ ویسٹرن یونیویسٹی آف فینبرگ اسکول آف میڈیسن کیلی گلیزر برون کے مطابق روشنی سے قدرت کی جانب سے ملنے والی قدرتی گھڑی متاثر ہوتی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کب سونا اور کب جاگتے رہنا ہے۔ انہوں بتایا کہ روشنی کس رنگ کی ہے، اس سے بہت اثر پڑتا ہے۔ مطالعات کے مطابق ہمارا جسم نیلے رنگ کے حوالے سے حساس ہوتا ہے اور یہ اس رنگ کی روشنی انرجی سیورز اور کمپیوٹر اسکرینز سمیت دیگر چیزوں سے بھی خارج ہوتا ہے۔

حل: سونے سے ایک گھنٹہ قبل لائٹ بند کردیں۔ اگر کھڑکیوں کے ذریعے زیادہ روشنی آپ کے کمرے میں داخل ہورہی ہے تو کالے پردوں کا استعمال کریں یا پھر آنکھوں پر کالا ماسک پہن لیں۔

ٹیکنالوجی

ایک سروے کے مطابق 95 فیصد امریکی سونے سے پہلے کسی نہ کسی ٹیک گیجٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان گیجٹس سے نیلے رنگ کی روشنی خارج ہوتی ہے جو کہ ہمارے دماغ کو سونے سے روکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ ڈیوائسز ہمارے دماغ کو مصروف روکھتی ہیں جس کی وجہ سے نیند متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

حل: برون کے مطابق سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ایک مرتبہ فیس بک چیک کرکے اسے صبح تک دوبارہ چیک نہ کریں۔ اس کے علاوہ آپ فلکس جیسے پروگرامز بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں جو آپ کے کمپیوٹر اسکرینز کی نیلی روشنی کم کردیتے ہیں۔

درجہ حرارت

سوتے وقت ہمارے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا بیڈ روم گرم ہے تو آپ کا جسم کو ٹھنڈا نہیں ہوسکے گا اور جتنا زیادہ درجہ حرارت ہوگا آپ کو نیند نہ آنے کے امکانات اتنے ہی روشن ہوں گے۔

حل: برون کے مطابق بیڈ روم کا بہترین درجہ حرارت تقریباً 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس کے علاوہ ٹھنڈا کمرہ آپ کے میٹابولزم کے لیے بھی مفید ہے۔

اسٹریس

بدقسمتی سے پریشانی سونے کے سائیکلز کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس سے سونے میں دقت پیدا ہوتی ہے اور پریشانی کی کیفیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ آدھی رات کو یا صبح جلدی اٹھنے کی بھی شکایت کرتے ہیں۔

حل: عام طور پر انہیں بچوں کو ہی سنایا جاتا ہے تاہم ایک حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سونے سے 45 منٹ قبل لوریاں سنی انہیں بہتر نیند آئی۔ برون کہتی ہیں کہ اگر آپ کو نیند نہیں آرہی تو زبردستی سونے کی کوشش سے بہتر بستر سے نکل کر اپنے آپ کو مصروف کرلینا ہے اور اس وقت ہی بستر پر جائیں جب آپ کو نیند آنے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…