نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹر نے نیٹ نیوٹریلٹی کے حق میں فیصلے کے طور پر فیس بک کی مفت بنیادی انٹرنیٹ سروس بلاک کر دی۔غیرملکی خبررسااں ادارے کے مطابق فیس بک کی مفت سروس کچھ اہم معلوماتی ویب سائٹس مثلاً منتخب مقامی نیوز ، بی بی سی ، وکی پیڈیا اور کچھ صحت سے متعلق سائٹس تک فری رسائی دیتی ہے۔تاہم، سروس کے مخالف اور نیٹ نیوٹریلٹی کے حامی کہتے ہیں کہ ڈیٹا فراہم کرنے والے کچھ آن لائن سروسز کو دوسروں پر ترجیح نہیں دے سکتے۔فیس بک نے اب تک ہندوستانی اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ریگولیٹر حکام اس معاملے میں یہ دیکھ رہے تھے کہ آیا کسی آن لائن مواد کو دوسروں پر ترجیح دی جا سکتی ہے یا پھر ایسا مواد دوسروں کے برعکس مفت میں دیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ایک رپوٹ کے مطابق، اس بحث کے حق اور مخالفت میں بھرپور عوامی مہم بھی چلائی گی اور فیس بک نے ہندوستانی اخبارات میں اپنی سکیم کے دفاع میں پہلے صفحہ پر اشتہارات بھی جاری کیے تھے۔