جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی وائٹ ہاوس پر ڈرون گر گیا۔

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید ترین سیکورٹی نظام کے باوجود وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں اور ایسا ہی  تازہ واقعہ اس وقت  سامنے آیا جب  ڈرون ڈیوائس وائٹ ہاوس کے لان میں آگری اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری  کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے لان پر ایک ایریل ڈرون آکر گرا تاہم اس کے گرنے سے خطرے کی کوئی بات نہیں، بظاہر یہ ایک کھلونا ڈرون ہے جب کہ مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ ادھروائٹ ہاؤس  کی نگرانی کرنے والی امریکی سیکریٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تکہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاؤس میں کیسے آگرا۔

حکام کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ بھارت کے دورے پر ہیں جب کہ واقعے کے وقت ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بھی وائٹ ہاؤس میں نہیں تھیں بلکہ وہ واشنگٹن میں ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشہ کئی ماہ سے وائٹ ہاوس کی ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سیکریٹ سروس کو امریکا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بالخصوص جب  ایک شخص وائٹ ہاوس کی حفاظتی باڑ کود کر اندر داخل ہوگیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…