پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکی صدر کی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر براک اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

وہ ان دنوں تین روزہ دورے پر بھارت میں ہیں جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کی علامت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اتوار کو دونوں ممالک نے سول جوہری معاہدے کے ضمن میں پیش رفت کی، جس کے تحت اب امریکی کمپنیاں بھارت کو غیرفوجی جوہری ٹیکنالوجی فراہم کر سکیں گی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے دونوں ممالک کے درمیان ’تعاون کے نئے سفر‘ سے تعبیر کیا ہے۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد صدر براک اوباما حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک تجارتی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو بھارت اپنا 65واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ سنہ 1950 میں اسی دن بھارت نے برطانیہ سے آزادی کے تقریبا تین سال بعد نیا آئین اپنایا تھا۔

بھارت اپنا 66 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی امریکی صدر براک اوباما ہیں

یہ تقریب ہر سال انڈیا گیٹ کے پاس کنگز ایوینو یا راج پتھ پر ہوتی ہے۔

اس بار کہرے اور ہلکی بارش کے درمیان یہ تقریب ہوئی جس میں پہلی بار بھارت کی تینوں افواج بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین دستوں نے شرکت کی۔

اس میں بھارت کی قوت اور جوہری میزائل سمیت تازہ ترین اسلحوں کی نمائش کی جاتی ہے جن میں روسی ساخت کے اسلحوں کے ساتھ امریکہ سے خریدے اسلحے بھی شامل تھے۔

ہیلی کاپٹروں سے وہاں موجود لوگوں پر پھولوں کی پنکھڑیوں کی بارش کی گئی۔ اور رقص کرتے ہوئے بینڈ ناظرین کے سامنے سے گزارے گئے۔

اس موقعے پر مختلف ریاستوں کے فلوٹ نکالے جاتے ہیں جو وہاں کی تاریخی وراثت کے عکاس ہوتے ہیں۔

امریکی صدر تین روزہ دورے پر بھارت آئے ہیں

پریڈ دیکھنے والوں میں شامل ایک طلبہ اجیت کمار نے کہا: ’یہ دن حب الوطنی کا دن ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس کا حصہ ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ اوباما جیسے مہمان کی موجودگی نے اسے مزید خاص بنا دیا ہے۔‘

اس دوران بہادری کے انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل اس موقعے پر مختلف قسم کے سرکاری اعزازات کے اعلان کیے جاتے ہیں جن میں بھارت رتن، پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری وغیرہ شامل ہیں۔

صدر اوباما کے دورے میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو پانچ گنا بڑھانے کا عہد کیا ہے۔ ابھی تک یہ ایک کھرب ڈالر سالانہ ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے دفاعی منصوبوں میں بھی تعاون قائم کرنے کا عہد کیا ہے۔

صدر اوباما نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے انتقال کی وجہ سے اپنا بھارت دورہ مختصر کر دیا ہے اور اب وہ تاریخی تاج محل کا دیدار نہیں کر سکیں گے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…