ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم نگری میں آئے دن نئے رشتوں کے بننے اور توٹنے کے چرچے ہر زبان زد عام پر ہوتے ہیں، کبھی کسی اداکار کی شادی کی خبریں تو کبھی کسی سے علیحدگی کی خبریں خاصی عام ہوتی جارہی ہیں لیکن اب بالی ووڈ کے ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بڑھتی جارہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی گمان کیا جارہا ہے کہ دونوں میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی گہری دوستی بھی اب خطرے میں نظر آتی ہے ۔ دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پرایک دوسرے کو فالوکرنا چھوڑدیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں بھی خاصا تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ یہ بھی بالی ووڈ میں حالیہ جوڑوں کی طرح الگ تو نہیں ہورہے ہیں جہاں فلم نگری میں رنبیر کترینہ، ارباز ملائکہ، ہریتھک سوزین، فرحان ادھونا بھی دوریاں اختیار کر چکے ہیں جب کہ ان کے مداح دونوں کی شادی کی خبروں کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبت کے چرچے تو ہر جگہ عام تھے اور ویرات کوہلی نے اپنی محبت کا بر ملا اظہار بھی کیا تھا تاہم اداکارہ کی جانب سے کبھی برملا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔
بالی ووڈ کی جوڑیوں میں دوریوں کا موسم، انوشکا اورویرات میں بھی فاصلے بڑھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































