بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے ویزہ کیوں نہیں دیا؟ ،معروف بھارتی اداکار کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر جو 4فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہے تھے ،انھیں حکومت پاکستان نے تاحال ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کا پاکستان کا دورہ بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ مجھے پاکستان نہ آنے کا بہت افسوس ہے میری خواہش تھی کہ میں پاکستان جاکر اپنے ملک کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاو¿ں گا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا لیکن نہ جانے کیوں حکومت پاکستان نے مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا بلکہ اب تک مجھے میرا پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا۔پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور صدر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی کے صحافیوں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنھوں نے میری آمد پراستقبالیہ کا اہتمام کیا تھا،یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا لیکن میری یہ خواہش بھی پوری نہ ہوسکی، انوپم کھیر نے کہا کہ اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب اگر حکومت پاکستان نے مجھے ویزا جاری بھی کردیا تو میں پاکستان نہیں آو¿ں گا، لیکن اگر موقع ملا تو میں ایسوسی ایشن کے لوگوں سے ضرور ملاقات کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…