پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

ایکشن فلمیں کرنا چاہتی ہوں،تبو

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ میں ایکشن فلمیں کرنا چاہتی ہوں ۔میرا فلمیں سائن کرنے کے حوالے سے ایک معیار ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کرتا ہوں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔بالی ووڈ کی اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ میں ایکشن فلمین کرنا چاہتی ہوں۔میرے حوالے سے بالی ووڈ کے فلمساز بھی اپنی رائے تبدیل کریں۔میں نے فلم’’ماں تجھے سلام‘‘میں ایکشن کردار کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ کمرشل فلمیں بالی وڈ میں کامیابی کی ضمانت ہیں۔میں نے مین سٹریم سینما بھی کیا ہے۔میں منفرد اور معاری کام کی عادی ہوں۔میرا فلمیں سائن کرنے کے حوالے سے ایک معیار ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں۔میں نے زیادہ تر ایسی فلمیں کی ہیں جو حقیقت کے قریب تر ہوتی ہیں اور ان کی کہانی کتابوں اخذ کی جاتی ہے۔مجھے ایسے کردار کرنا اچھا لگتا ہے۔میں پہلے سکرپٹ پڑھتی ہوں اور اس کے بعد کوئی فلم فائنل کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے جو اچھا لگے وہ پہن لینا چاہئے۔میں جانتی ہوں کہ مجھ پر کیا اچھا لگتا ہے۔میں اپنی شخصیت کے مطابق ہی فیشن کرتی ہوں۔میں جانتی ہوں کہ بالی وڈ کا ماحول تبدیل ہو گیا ہے یہاں بہت سے نئے اداکاری اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس کی وجہ سے سینئر اداکاروں کی مانگ میں کمی آئی میں نے فلم’’ماچس‘‘،ساجن چلے سسرال،چاچی 420،ہیرا پھیری ،بیوی نمبر1‘‘ میں منفرد اور مشکل کردار کئے جن کو سراہا گیا۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…