جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا تیسر ا سستا ترین ملک ہے

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ہمار ے ہاں یہ فیشن بن گیا ہے کہ ہر وقت اپنے وطن پاک میں بس خرابیاں ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں لیکن مثبت بات کم ہی کی جاتی ہے بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ کہ پاکستان کا شمار دنیا کے تیسرے سستے ترین ملک میں ہوتاہے، جبکہ ہندوستان اور نیپال بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔نمبیو (Numbeo) ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں 2015 میں مختلف ممالک کی درجہ بندی وہاں معیارِ زندگی کے سستے یا مہنگے ہونے کے لحاظ سے کی گئی۔اس فہرست میں سستے ترین ممالک کی لسٹ میں سرفہرست ہندوستان رہا، نیپال کا شمار دوسرے سستے ترین ملک میں ہوا جبکہ پاکستان نے دنیا کے تیسرے سستے ترین ملک کا اعزاز حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ، ناروے اور وینزویلا کو دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلی رپورٹ میں 119 ممالک کے معیارِ زندگی کے ساتھ ساتھ ہر ایک ملک کے شہروں کے اعدادو شمار بھی دیئے گئے ہیں۔یہ اعدادو شمار کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے حوالے سے مرتب کیے گئے۔
اگر پاکستان کی بات کی جائے تو راولپنڈی کو ملک کا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں سی پی آئی 28.55 ہے، اس کے بعد کراچی (31.58)، لاہور( 33.22) ، اسلام آباد (34.68) اور سیالکوٹ (38.66) کو درجہ بند کیا گیا ہے۔

نمبیو دنیا بھر کے ممالک اور شہروں کے حوالے سے اعدادو شمار اکٹھی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے، جہاں دنیا میں معیارِ زندگی، رہائش، صحت، جرائم اور دیگر حوالے سے ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…