جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عامر کیلئے اچھی خبر،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ محمد عامر کو ا ئندہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ا ئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار پیسر کا انٹرویو کرلیا، رواں ماہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد اصف کے ساتھ ساتھ اس وقت قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر2010 میں دورۂ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انھوں نے ایک ڈیل کے تحت رقم کیلیے جان بوجھ کر نوبال کیں۔ائی سی سی نے 2011 میں تینوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن جج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، بعدازاں مختلف مراحل میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم پر غور کیا گیا، ائی سی سی سے تعاون کرنے والے اچھے رویے کے حامل کرکٹرز کو پابندی کے خاتمے سے قبل ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، نئے کوڈ میں شق رکھی گئی تھی کہ کھلاڑی کو ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کیلیے اجازت طلب کرنا ہو گی جس پر ایک کمیٹی فیصلہ کریگی،محمد عامر نے بحالی کا پروگرام مکمل کرلیا تھا،ان پر عائد پابندی رواں سال اگست میں ختم ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…