کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پانچوں دن مندی چھائی رہی جب کہ انڈیکس 694پوائنٹس کمی سے32537 پوائنٹس پر آگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید ترین مندی کی زد میں رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 600 سے زا ئد کم ہوگیا اور انڈیکس33200پوا ئنٹس سے گھٹ کر 32500 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری اتار چڑھاو¿ کے باعث رو نما ہونے والی مندی کے سبب سرمائے کے مجموعی حجم میں 1کھرب 36 ارب رو پے سے زا ئد کی کمی ر یکا رڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبارکے پا نچوں دنوں میں مندی کا شکار رہی شدید ترین مندی کے باعث انڈیکس32476پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس33305پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں منفی زون میں رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس میں694.1پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے باعث انڈیکس 32700, 32800, 32900, 33000, 33100, ،33200 اور32600پوائنٹس کی7بالائی حدوں سے نیچے گر گیا اور انڈیکس 33228.95 پوائنٹس سے کم ہو کر32537.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح569.17پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18995.99پوائنٹس اور کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 23195.06پوائنٹس سے کم ہو کر 22743.70پوائنٹس پر ا?گیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 36ارب 73کروڑ 89لاکھ 560روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 70کھرب 25 ارب 69کروڑ 97لاکھ 29ہزار 830 روپے سے کم ہوکر 68کھرب 88ارب 96کروڑ 8لاکھ 29 ہزار 270روپے رہ گیا۔گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 14 کروڑ23لاکھ 86ہزارحصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم 10کروڑ40لاکھ 69ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدود دیکھی گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1649 کمپنیوںکاکاروبار ہوا جس میں سے 533 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 1015میں کمی اور 101 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون، دیوان سیمنٹ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیق کمپنی، فوجی سیمنٹ، غریبوال سیمنٹ، ڈی جی کے سیمنٹ، سدرن الیکٹرونک، پاک انٹر نیشنل بلک اورایم ٹیکس لمیٹڈ سرفہرست رہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث 7 حدیں گر گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































