اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018ءمیں بھی بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی نے ملک میں بجلی کی پیداوار سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2018ءمیں بھی بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے پر بجلی کی مجموعی پیداوار 18034 میگاواٹ ہو گی جبکہ 2018ءمیں بجلی کی طلب 25790 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔