اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ کو سمجھیں اور اس کا مطالعہ کریں ،شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوجوان بھٹو کے فلسفے سے سماجی ،اقتصادی اورسیاسی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔نوجوان عہد کریں کہ کسی بھی شخص یا ادارے کو زبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دینگے اور یہ بھی عہد کریں کہ مذہب کے نام پر کسی بھی انتہا پسندکو مذہب کے نام پر اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔