لاہور(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہ نما سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کاکہناہے کہ جنرل راحیل شریف نے یقیناً بہت اچھا کام کیاہے،مگر ہم کسی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں۔سندھ میں وفاق زیادتی کر رہا ہے،پاکستان اور بھارت کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔لاہورہائیکورٹ کیاحاطے میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئیاعتزاز احسن کاکہناتھاکہ آرمی چیف کو مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائر ہو جانا چاہئے،وزیراعظم شایداپنی غلطیوں کے باعث معیاد پوری نہ کر سکیں،دیکھناہے کہ وزیراعظم کب اپنی ٹانگ پرکلہاڑی ماریں گے۔انہوں نیکہاکہ پاکستان نے کبھی بھی کسی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،اگرکسی نے پٹھان کوٹ دہشت گردی میں پاکستان کو ملوث کرنیکی کوشش کی ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ آصف علی زر داری کی صحت کا مسئلہ ہے،وہ ضرور پاکستان آئیں گے،ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں،اگر کرپشن کی ہے تو بیشک کارروائی ہونی چاہئے۔