اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہربغداد میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر راکٹ حملہ،کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں سعودی سفارتخانے کو جلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ بحرین اور ایران میں سعودی عرب کی طرف سے شیعہ عالم شیخ نمر کا سرقلم دیے جانے کے بعد سعودی عرب کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔