پٹھان کوٹ(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے پٹھان کوٹ ائیر بیس کو کلیئر کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران دھماکے ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگیاہے۔اطلاعات ہیں کہ ابھی تک ایک حملہ آور عمارت میں موجود ہے جس نے پوری فورسز کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ادھر حملے کے بعد نئی دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔