اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایرانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی عالم کو موت کی سزا دیے جانے پر سعودی عرب کو ’انتقام الٰہی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ انہیںسعودی عرب کے حکمرانوں کی مخالفت کرنے پر موت کی سزا دی گئی ہے۔‘انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عالم نے نہ تو کبھی کسی مسلح مہم کے لیے لوگوں کو اکھٹا کیا اور نہ ہی کسی مخفی منصوبے کا حصہ رہے ہیں۔‘آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ’شیخ انمر نے جو واحد کام کیا وہ تنقید تھی، یہ جو ناحق خون بہایا گیا ہے اس کا اثر جلد ہوگا اور سعودی سیاست دانوں کو انتقام الہی گھیرے گا۔‘ایران کے خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے پاسدرانِ انقلاب نے بھی اپنے بیان میں اس کا سخت بدلہ لینے کی بات کی ہے۔